اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیض آباد میں دھرنے والوں کے خلاف کارروائی ہماری حکومت کی مرضی سے نہیں ہوئی تھی، عدالت نے انہیں منتشر کرنے کا حکم دیا تھا، ہم انہیں سکیڑ کر منتشر کرنا چاہتے تھے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس آپریشن بھی بد دلی سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملات جیسے نظر آتے ہیں اس سے زیادہ سنجیدہ ہیں، ان پر ٹی وی پر تبصرہ نہیں ہونا چاہیے، ہاں اگر عدالت بلائے تو اس کے سامنے حقائق رکھ دیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر کوئٹہ گئے تو وہاں سے پوری اسمبلی غائب تھی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ ہمارا مؤقف اگر تبدیل ہوا ہے تو کیوں ہوا ہے؟انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 16 مہینے کی کارکردگی کا ن لیگ کے ووٹ پر اثر پڑے گا، ووٹر جو سوال کرتا ہے ان کے جواب ہمارے پاس نہیں ہیں، ملک کی ضرورت یہ ہے کہ ہم آج آگے کی بات کریں۔ جو ہوا سو ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں