نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کس کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا؟ اہم خبر

لاہور(پی این آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے پر ایس ایچ او شفیق آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف تھانوں کا دورہ کیا،محسن نقوی نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور تھانہ شفیق آباد بند روڑ کا بھی دورہ کیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب موبائل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر 24گھنٹوں میں ایف آئی آر درج نہ ہونے پر برہم ہو گئے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ایس ایچ او شفیق آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا،محسن نقوی نے حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں بھی پوچھا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مقدمات کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close