اسلام آباد پولیس کی کارروائی ،خطرناک افغان نژاد گروہ کے تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے پولیس انوسٹیگیشن برانچ کے انسداد ڈکیتی و رابری یونٹ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک افغان نژاد گروہ کے تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ترجمان کے مطابق گرفتار ڈکیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث تھے،یہ گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

ترجمان کے مطابق یہ گروہ سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق ایک ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش، انعامات کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close