تحریک انصاف کی ایک اور اہم شخصیت نے کپتان سے راہیں جدا کر لیں

سرگودھا(پی این آئی)انصاف یوتھ ونگ تحصیل بھیرہ کے صدرنے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے انصاف یوتھ ونگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنی راہیں کپتان سے جدا کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے تاریخی قصبہ بھیرہ سے تحریک انصاف یوتھ ونگ کے صدرمنصور رانجھا نے 9مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتے ہوئے یوتھ ونگ کی صدارت سے استعفیٰ دے کر تحریک انصاف خیر آباد کہہ دیا۔

انہوں نے گزشتہ روز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری محافظ ہے ہم اس کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی پروز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں اداروں کے خلاف پوسٹیں لگانے پر نہ صرف شرمندہ ہوں بلکہ معزرت خواہ بھی ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close