وطن واپسی کا منتظر پاکستانی جدہ میں انتقال کرگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے طیارے میں خرابی کے باعث وطن واپسی کا منتظر31 سالہ مسافر جدہ کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کی شب جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی روانگی کے وقت اے پی یونٹ میں آگ لگنے کے باعث 275 مسافر ہوٹل منتقل کیے گئے تھے. مسافروں میں گجرانوالہ کا رہائشی ذکیس احمد بھی ہوٹل میں مقیم تھا۔ مسافر کی ڈیڈ باڈی کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جدہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے کرمیت جدہ کے مقامی ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close