اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور کابینہ اراکین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کے وکیل سید وزیر الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگران وزیر اعظم اور ان کے مشیر احد چیمہ، فواد حسن فواد اور پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین گزشتہ حکومت کا بھی حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونیوالے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، نگران حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان افراد کوفوری ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے، درخواست میں نگران کابینہ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو عہدوں سے الگ کرنے سے متعلق کمیشن کے خطوط کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں