اسلام آباد (پی این آئی) آئی ایم ایف نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور امیر طبقے سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا مشورہ دے دیا۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے، معاشی استحکام لانے کے لیے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں