اسلام آباد(پی این آئی) موٹرویز اور ہائی ویز پولیس نے ڈرائیوروں پر قانون کیخلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ کردیا۔ حد رفتار سے تجاوز پر چالان 700 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کردیا گیا جبکہ دوسری گاڑی کو راستہ نہ دینے پر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق رات کے وقت کم روشنی کی گاڑی چلانے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم پانچ سو روپے سے بڑھا کر تین ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔
نئے اعلامیے کے مطابق اگلی گاڑی کے بہت قریب گاڑی چلانے پر ایک ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پہلی سکرین ڈھانپ کر گاڑی چلانے پر 750 روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک لائن توڑنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے جبکہ ٹریفک روانی میں خلل ڈالنے پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں