مستونگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی، کون ملوث نکلا؟

مستونگ(پی این آئی)مستونگ دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی۔۔ انڈین تخریب کار ایجنسی را سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔سوشل پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی کے ساتھ قریبی تعلق کے حوالہ سے شناخت کئے گئے اِس ہینڈل نے پوسٹ کیا، “ڈی ایس پی فار ڈی ایس پی”اکائونٹ نے لکھا، ”ہر چیز کا جواب دیا جائے گا اگر تم ہم پر حملہ کرو گے“۔

یاد رہے کہ آج مستونگ حملے میں ایک ڈی ایس پی باقی لوگوں کو بچاتے ہُوئے شہید ہو گئے تھے بھارت کے را سے جڑے ہُوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں آج کے دہشت گردی کے واقعات پر خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں۔ یاد رہے انڈین ڈی ایس پی16 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں اُڑی کے علاقے میں ہونے والے فالس فلیگ حملے میں مارا گیا تھا۔انڈین ایجنسی را سے قریبی جڑے ہُوئے اکاؤنٹ سے اس طرح کے پوسٹ کا واضح مطلب ہے کے آج کے دہشت گردحملوں میں انڈین انوولومنٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں