لاہور(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔
مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کیلئے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے اور بشیر میمن کو 12 رکنی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں محمد زبیر،کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔کمیٹی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں