خواجہ آصف کو جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے کیا آفرز ہوئیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آبادپی این آئی) سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ توسیع پر ووٹنگ سے پہلے مجھ سے کہا گیا کہ ریٹرن میں کیا چاہتے ہیں؟خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے محسوس کیا کہ اس وقت توسیع کے فیصلے کے ساتھ جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا آپ جون میں پنجاب کی حکومت اور دسمبر تک وفاقی حکومت لے لیں، جن سے میری ملاقات ہوئی انہوں نے کہا کہ ہم نے اسے (عمران خان کو) بہت برداشت کرلیا۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ فیض آباد دھرنے والوں کو وہی لے آئے جنہوں نے نواز شریف کے خلاف سازش شروع کی ، فیض آباد دھرنے کا مقصد نواز شریف کی واپسی کا راستہ بند کرنا تھا، یہ ساری فلم چلی جس میں پانامہ اور دیگر چیزیں بھی تھیں۔ انہوں نے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے میں جھول ہوتا تو یہ ساری باتیں نہ ہوتیں، فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے، پیسے دینے والی ویڈیو ہی ثبوت ہے کہ کون لے کر آیا اور کون لے کر گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close