لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میٹنگ میں آئندہ انتخابات پر 3 سروے رپورٹس پر مشاورت کی گئی۔ن لیگ کے چند بڑے رہنماؤں کی میٹنگ میں سروے رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔
3 میں سے 2 سروے رپورٹس مریم نواز نے پیش کیں۔یہ سروے رپورٹس مریم نواز پاکستان سے لندن لے کر گئی تھیں۔تینوں سروے رپورٹس میں پی ٹی آئی کی انتخابی پوزیشن کو بہتر قرار دیا گیا۔پہلی دو رپورٹس میں پنجاب میں 40-60، تیسری رپورٹ میں 45-55 کا تناسب دیا گیا۔ لیگی رہنماؤں کا خیال ہے کہ بیانئے کے ساتھ نوازشریف کی واپسی سے بھی تناسب میں بہتری آئے گی۔جب کہ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان واپس جا کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف پارٹی قائد کی ہدایت پر کل رات پاکستان پہنچیں گے اور سابق وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے تشہری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
لیگی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹرز،فلیکسز اور بنیرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہونی چاہیے،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی۔ہ بینرز پر بنیادی پیغام ’’ امید سے یقین تک،پاک سرزمین تک ‘‘ لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں