9مئی واقعات، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (پی این آئی) جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان عدالت میں داخل کروا دئیے گئے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس سمیت 11 مقدمات کا چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسیمین راشد، میاں محمود الرشید، صنم جاوید ، خدیجہ شاہ سمیت دیگر کیخلاف 11 مقدمات کا چالان جمع کروا دیا گیا۔چالان میں عمران خان سمیت دیگر کو جناح ہاوس، عسکری ٹاور، شیرپاؤ برج سمیت 11 مقدمات میں قصور قرار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے طیبہ راجہ سمیت جناح ہاؤس کیس کے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کی تھی،عدالت نے ڈاکٹر سرمد اور محمد اقبال کی درخواست ضمانت منظور کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔طیبہ امبرین راجہ ،قاسم علی،شیخ تخلیق ،اسامہ عارف،محمد اشفاق ،رانا غضنفر ، شہرام مبارک ، بابر حسین انجم ،قربان علی، محمد مقبول اور طارق مسیح کی درخواست ضمانت خارج کی گئی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے،مقدمہ میں بغاوت سمیت دیگر نئی دفعات کو بھی شامل کیا گیا۔

اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالت نے صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید سوشل ایکٹوسٹ ہے ہوسکتا وہ احتجاج کو کور کرنے گئی ہومصنم جاوید جب سے گرفتار ہیں وہ جیل میں ہیں،ان ملزمان سے متعلق کوئی خاص کردار منسوب نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close