عدالتی حکم پر تحریک انصاف کا دفتر کھول دیا گیا

کراچی(پی این آئی ) کراچی میں تحریک انصاف کا سیاسی دفتر انصاف ہاؤس کھول دیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق انصاف ہاؤس عدالتی حکم پر کھولا گیا۔

پی ٹی آئی کے لائرز فورم کے وکلاء کی بڑی تعداد انصاف ہاؤس پر موجود ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آئیندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کی تمام سرگرمیوں کا آغاز انصاف ہاؤس سے کیا جائے گا ۔پی ٹی آئی وکلاء شام 5 بجے میڈیا سے انصاف ہاؤس کے مقام پر گفتگو کریں گے۔جب کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی آج ملاقات میں وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ اب ورکرز کنونشن کا آغاز کیا جائے۔جب کہ دوسری جانب صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان واپس جا کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف پارٹی قائد کی ہدایت پر کل رات پاکستان پہنچیں گے اور سابق وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے تشہری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

لیگی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹرز،فلیکسز اور بنیرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہونی چاہیے،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی۔ہ بینرز پر بنیادی پیغام ’’ امید سے یقین تک،پاک سرزمین تک ‘‘ لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔جبکہ اس کے علاوہ ’’ پارٹی قائد کے سنگ غربت اور مہنگائی مٹائیں‘‘ ’’ آئیں 21 اکتوبر کو تاریخ بنائیں ‘‘ جیسے نعرے بھی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔ ن لیگ نے پارٹی کا فراہم کردہ تشہری مواد ہی بینرز،اسٹیمرز اور ہورڈنگز پر پرنٹ کرانا کی ہدایت کی اور اس کے ساتھ ساتھ کاروں،موٹر سائیکل اور رکشوں کیلئے اشتہاری اسٹکرز پرنٹ کروانے کی ہدایت بھی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close