تحریک انصاف کی قانونی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شیر افضل نے کس کو غدار قرار دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ممبران شیر افضل ایڈوکیٹ اور شعیب شاہین کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ ایڈوکیٹ شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ایڈوکیٹ شعیب شاہین افضل کے خلاف محاذ کھولا اور انہیں پارٹی کی قانونی ٹیم کا واحد غدار قرار دے دیا۔

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے غداروں کے بارے میں پہلے والی ٹویٹ کی تھی تاہم کور کمیٹی کے سینئرز کے مشورے کے بعد میں نے وہ حذف کردی تھی۔ اب آج جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور انہیں اپنے اس ٹویٹ کے بارے میں آگاہ کروں گا ، میرے الفاظ پر نشان لگائیں یہ ٹویٹ بہت سے مجرموں اور ایجنٹوں کو تنگ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close