چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر ہیں ڈیلر نہیں کہ لندن یا دبئی بھاگ جائیں

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان لیڈر ہیں ڈیلر نہیں جو لندن یا دبئی بھاگ جائیں۔۔۔۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ ایک ادارے دوسرے کی حدود میں مداخلت کرتا ہے تو مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو رہائی ملتی ہے تو دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی لیڈر ہیں ڈیلر نہیں کہ لندن یا دبئی بھاگ جائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں