پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں دراڑ پڑ گئی، شیر افضل مروت نے کس کو غدار قرار دیدیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں دراڑ پڑ گئی، وکیل شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ترجمان شعیب شاہین کو غدار کہہ دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شیر افضل مروت نے شعیب شاہین کو پراسرار شخص بھی قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں واحد غدار شعیب شاہین ہے، جو اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں پراسرار طور پر ابھرے، شعیب شاہین کو پی ٹی آئی تک رسائی کا مطلب کچھ لوگوں کی پشت پناہی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ شعیب شاہین چیئرمین پی ٹی آئی کے کسی فوجداری مقدمے میں وکیل نہیں، وہ فراڈ تھے، پی ٹی آئی کی طاقتور قوتوں نے ان کی حمایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات شعیب شاہین نے پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی معلومات لیک کی، ان کی جان بھی خطرے میں ڈال دی، کچھ غداروں نے سازشیں شروع کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close