اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا
پی آئی اے، پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری اور پاکستان اسٹیل کی بحالی کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نجکاری دسمبر میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا۔ذرائع نے بتایاکہ ائیرلائنز کے ذمے قرض، حکومتی گارنٹیز اور دیگر ایشوز حل کرنے کا پلان تیار ہے، پی آئی اے کے ساتھ ملحقہ اداروں کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہیں۔ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق پاکستان اسٹیل کی نجکاری موجودہ صورتحال میں نہیں ہوسکتی۔
سرمایہ کاروں کو راغب کرکے اسٹیل ملزپروڈکشن اور صلاحیت بڑھائی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کیلئے نجی شعبے سے بات چیت جاری ہے اور جون تک بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ارب 11 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا پلان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں