سعودی عرب سے پاکستان آنیوالی پی آئی اے کی پرواز سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

سیالکوٹ(پی این آئی)جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئر لائن میں دوران پرواز شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جدہ سے سیالکوٹ آنیوالی قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 786میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دوران پرواز جہاز کے واش روم سے دھواں نکلنا شروع ہوا۔جس پر مسافروں اور عملے میں ہلچل مچ گئی اور لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کردیا،ڈیڑھ گھنٹے بعد پرواز کی دوبارہ جدہ ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی گئی ، تمام مسافروں کو بحفاظت جدہ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں