راولپنڈی ( پی این آئی) راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کلاس تبدیل کر دی گئی۔
جیل انتظامیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی کے بعد جیل کلاس تبدیل کر دی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران کی جیل منتقلی کے بعد کلاس بی میں منتقل کیا گیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کے سیل ای میں منتقل کر دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں قائم سرکل 4 اے، بی، سی، ڈی اور ای سیل پر مشتمل ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پرویز الہٰی اور علی وزیر سرکل 4 میں قید رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس ٹیم سخت سکیورٹی میں عمران خان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچی۔ اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مخصوص کمرے کی صفائی کا عمل مکمل ہوا اور انہیں عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ عمران خان نے عدالت کے روبرو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا بیان دیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔ لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھا سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتا،میں اٹک جیل میں ایڈجسٹ ہو گیا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اٹک سے اڈیالہ جیل نہ منتقل کیا جائے، میں اپنے وکلاء سے کہوں گا درخواست واپس لے لیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں