اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے وطن واپسی سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امکان ہے وہ وطن واپسی سے قبل مشرق وسطی کے تین ممالک کا دورہ کریں گے۔پارٹی ذرائے کے مطابق نواز شریف پاکستان پہنچنے سے قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کر سکتے ہیں۔نواز شریف مذکورہ ممالک کے دوروں کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ مریم نواز سمیت متعدد اہم لیگی رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ دوسری جانب نواز شریف کی وطن واپسی،شہباز شریف کو اہم ہدایت مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان واپس جا کر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ شہباز شریف پارٹی قائد کی ہدایت پر کل رات پاکستان پہنچیں گے اور سابق وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم کے ساتھ اہم مشاورتی میٹنگ کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی قیادت نے تشہری مہم کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
لیگی قیادت نے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پوسٹرز،فلیکسز اور بنیرز پر نواز شریف کی تصویر نمایاں ہونی چاہیے،نواز شریف کی تصویر کے سائز کے برابر کسی رہنما کی تصویر نہیں ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ بینرز پر بنیادی پیغام ’’ امید سے یقین تک،پاک سرزمین تک ‘‘ لازمی لکھوانے کی ہدایت کی گئی،جبکہ اس کے علاوہ ’’ پارٹی قائد کے سنگ غربت اور مہنگائی مٹائیں‘‘ ’’ آئیں 21 اکتوبر کو تاریخ بنائیں ‘‘ جیسے نعرے بھی لکھوانے کی ہدایت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں