اسلام آباد(پی این آئی )انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا ہےکہ بطور آئی جی ان کی تنخواہ 7 لاکھ سے اوپر چلی جاتی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کے مہمان بنے جس دوران میزبان سہیل وڑائچ نے ان سے بطور آئی جی ان کی تنخواہ کا سوال کیا جس کے جواب میں آئی جی پنجاب نے بتایا کہ بطور آئی جی ان کی تنخواہ 7 لاکھ سے زائد ہے جب کہ 2 لاکھ اضافی آئی جی الاؤنس کے مل جاتے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اس الاؤنس سے بہت آسان ہوجاتی ہے، ان کی اور ان کی اہلیہ کی ایس ڈی اے جی ملاکر 5 سے سوا 5 لاکھ ہوجاتی ہے اس طرح پوری تنخواہ 10 لاکھ سے اوپر بنتی ہے تاہم ٹیکس پورا ادا کرتا ہوں۔ عثمان انور کا کہنا تھا کہ اس تنخواہ کے علاوہ ان کے بیٹے کا اپنا کاروبار ہے جو بیٹا خود دیکھتا ہے گھر میں وہ بھی ہاتھ بٹاتا ہے لیکن وہ بھی پورا ٹیکس ادا کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو رواں برس کے آغاز میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں