فواد چوہدری صاف بچ نکلے

اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کی جانب سے وکیلِ صفائی نے عدالت میں پیش ہو کر آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔۔۔۔۔عدالت کو بتایا گیا کہ فواد چوہدری کی والدہ بیمار ہیں، انہیں لاہور جانا پڑا ہے۔۔۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کی۔۔۔۔فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں