نواز شریف کس کی مرضی سے واپس آ رہے ہیں؟ خرم دستگیر کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کی 2 عدالتوں کی مرضی سے باہر گئے تھے، اب عدالت کی ہی مرضی سے واپس آئیں گے۔۔۔۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ نواز شریف ائرپورٹ سے پہلے مینار پاکستان جائیں گے پھر اگلے دن عدالت جائیں گے۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نواز شریف ملزم کی حیثیت سے آئے تو گرفتار کیا جائے گا۔۔۔۔

خرم دستگیر نے ٹی وی پروگرام میں یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے نئے بیانیہ کا اعلان نواز شریف مینار پاکستان کے جلسے میں کریں گے۔۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، وہ عدالتوں کی اجازت سے گئے تھے، اُن کی ایک اپیل عدالت کے سامنے التواء میں ہے۔ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوکر اپنی اپیل کی پیروی کا آغاز کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close