جنوری میں عام انتخابات کو ناممکن قرار دے دیا گیا، وجہ کیا بتائی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سخت سردی کے باعث جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔۔۔ جیو تی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو نگران وزیر داخلہ کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، مگر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو بھی نواز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔۔۔۔۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسی طرح بحیثیت نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چیئرمین تحریک انصاف کے بغیر الیکشن والا بیان نہیں دے سکتے۔۔۔۔۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سخت سردی کے باعث جنوری میں عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں