ڈیل نواز شریف کی ڈکشنری میں نہیں ہے، ن لیگی لیڈر نے مستقبل کا ایجنڈا بتا دیا

لاہور(آئی این پی)رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ڈیل نواز شریف کی ڈکشنری میں نہیں ہے۔ماڈل ٹان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ تمام سیاسی فورسز کے لئے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگتی ہے مگر 9 مئی کے ذمہ داروں کے لئے نہیں، اگر انصاف کرنے والوں کے پیچھے قوم نہیں کھڑی ہو گی تو کس سے انصاف کا مطالبہ کریں گے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف واحد لیڈر ہیں جو ملک کو گرداب سے نکال سکتا ہے، اکیس اکتوبر کو سب تجدید عہد کیلئے مینار پاکستان آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close