مریم نواز لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں، ایجنڈا سامنے آ گیا

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ( ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئیں۔چیف آرگنائزر(ن ) لیگ مریم نواز پیر کی شب لندن سے براستہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) پاکستان کے لئے روانہ ہوئی تھیں۔مریم نواز نے لندن میں 6 روز قیام کیا اور اپنے دورے کے دوران حسن نواز کے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جبکہ وہ اپنی بیٹی کے داخلہ کے سلسلہ میں لندن کی ایک یونیورسٹی بھی گئیں۔

انہوں نے لندن میں اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہم ملاقات بھی کی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان نے مریم نواز کا استقبال کیا اور اس موقع پر ان کے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔مریم نواز پاکستان واپس آنے کے بعد (آج )بدھ سے نوازشریف کے استقبال کے پروگراموں میں شرکت کریں گی اور استقبال کیلئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close