عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کس بیرک میں رکھا گیا ہے؟ تفصیلات آگئیں

راولپنڈی(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل کردیاہے۔

اڈیالہ جیل میں منتقل ہونے کے بعد عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا جس کے بعد انہیں اسی بیرک میں رکھا گیا جہاں نواز شریف بھی رہ چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی تھی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھی۔اسلام آباد پولیس کے سکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دے دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close