تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی خبروں پر ردِعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) 9 مئی کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک انصاف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی خبروں میں صداقت نہیں۔سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی کی اس حوالے سے ملاقاتیں اور بیانات خود ساختہ اقدام ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کچھ حلقے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کیلئے نرمی پیدا کی جا رہی ہے لیکن 9 مئی کے منصوبہ سازوں،شر پسندوں اور ہینڈلرز کو قانون سامنا کرنا پڑے گا۔ 9 مئی کے واقعات کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے تھا کہ صدر عارف علوی سے میری ملاقات ہوئی،عارف علوی سے میری اور پھر آرمی چیف کی ملاقات کے بعد حالات میں بہتری آئی۔ آئندہ چند دنوں میں انہی کی طرف سے معاملات کو آگے بڑھانے پر کام ہو گا۔ میں ان سے سب سے زیادہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جانتا ہوں،مجھے پتہ ہے وہ کیا کریں گے۔ محمد علی درانی نے کہا کہ پہلے سی بی ایمز اعتماد کی بحالی کے نکات کا اعلان کروں گا،سی بی ایمز ان لوگوں کی ترجمانی کریں گے جو پی ٹی آئی میں ہیں اور بحران میں ہیں۔ صدر سے ملاقات سے پہلے ان پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملا جو پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،مشکلات میں پھنسے پی ٹی آئی کے لوگوں نے بتایا کہ وہ مفاہمت چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ان میں اکثر وہ ہیں جن کو میں نے خود عمران خان کے حوالے کیا تھا،پی ٹی آئی میں کسی کو پتہ ہی نہیں کس نے کیا پوزیشن لے رکھی ہے۔ کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو ٹکراؤ پیدا کر کے اپنی اہمیت بتاتے ہیں اور جو پھڈا ڈالنا چاہتے ہیں،ان سے درخواست ہے کہ آم کھائیں پیڑ نہ گنیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close