اسلام آباد (پی این آئی ) انٹیلی جنس بیورو نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ انٹیلی جنس بیورو فیصلہ کے خلاف نظر ثانی اپیل واپس لیتا ہے ۔دوسری جانب شیخ رشید کے وکیل نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کے التواءکی درخواست دائر کر دی ہے ۔درخواست میں کہا گیاہے کہ شیخ رشید حراست میں ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ، شیخ رشید کے وکیل امان اللہ کنرانی اب صوبائی وزیر قانون بن چکے ہیں ، بطور صوبائی وزیر قانون امان اللہ کنرانی فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں پیش نہیں ہو سکتے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں