اسلام آباد (پی این آئی) لاہور پولیس نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ ائیرپورٹ سے مینار پاکستان تک سخت سکیورٹی انتظامات ہوں گے۔پولیس کا کہنا ہےکہ ممکنہ سیاسی کشیدگی کے پیش نظر،اینٹی رائٹ فورس الرٹ رکھی جائیگی۔ پولیس کے اجلاس میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئےکار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پولیس اور ٹریفک پولیس حکام نے ائیرپورٹ سے مینارپاکستان تک روٹ کا دورہ بھی کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں