مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، جانی نقصان

فیصل آباد (پی این آئی)فیصل آباد میں تاندلیانوالہ روڈ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسافر وین اور ٹرک کے حادثے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔جائے حادثہ پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے پہنچ کر حادثے کا شکار گاڑیوں سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر ستیانہ منتقل کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں