شیخ رشید کا انجام؟

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا بیان حد سے تجاوز قرار دے دیا ہے۔۔۔۔۔ پاکستان پہنچنے کے بعد نواز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے سرفراز بگٹی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں، نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے۔۔۔۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے 21 اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ وزیرِ داخلہ نہیں عوام کا فیصلہ ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close