اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے اور انہیں سابق وزیراعظم کی سہولیات مہیا کردی گئیں ہیں۔
تاہم اڈیالہ جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا کہ ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان تاحال اٹک جیل میں موجود ہیں، ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کا حکم ملتے ہی اس پر عمل درآمد ہوگا۔دوسری جانب اب عمران خان کے وکیل و ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدرپنجوتھا کا کہنا تھاکہ پتہ چلاہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل شفٹ کردیاگیا ہے لیکن سمجھ سے باہر ہے اٹک جیل بات ہوئی وہ بھی کہہ رہیہیں چیئرمین پی ٹی آئی ان کے پاس ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں