چوہدری پرویزالٰہی پر تنقید؟ چوہدری شجاعت حسین کا اہم بیان آگیا

گجرات (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پر کبھی تنقید نہیں کی،کبھی پردے میں تقریر نہیں کی اور اب بھی نہیں کروں گا۔گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ہمیشہ سے کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں اور بیٹوں کو بھی یہی تلقین کی ہے۔

شافع اور سالک کو ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینے اور ظالم کا راستہ روکنے کا کہا۔ انکا کہنا تھا ککہ لوگ مجھ سے بیٹھ کر تقریر کرنے کا کہہ رہے تھے،میں نے کہا کبھی پردے میں تقریر نہیں کی اور اب بھی نہیں کروں گا۔ سربراہ مسلم لیگ ق نے انتخابات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہونا یا نہ ہونا بعد کی بات ہے،پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہئیں۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاستدان اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں۔ انہوں نے سابق وزیراعلٰی پنجاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی پر کبھی تنقید نہیں کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں چوہدری شجاعت نے ہی پی ٹی آئی میں بھیجا۔ صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الہی صاحب،آپ اپنی پارٹی میں واپس کیوں نہیں جا رہے، جس کا جواب دیتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود یہاں بھیجا۔

صحافی نے پوچھا کہ چوہدری شجاعت پھر خود پی ٹی آئی میں کیونکہ نہیں آتے، جس کے جواب میں سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ چوہدری سالک کی وجہ سے نہیں آتے،اس کو وزیر بننے کا شوق تھا۔ صحافی نے چوہدری پرویز الہیٰ سے سوال کیا کہ چوہدری صاحب کوئی پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ تو نہیں ہی ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے صدر پی ٹی آئی نے کہا بالکل نہیں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ آصف زرداری اور شریف برادران اپنا پیسہ لے آئیں تو ملک کے مالی حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close