افسوسناک حادثہ، ہلاکتیں ہی ہلاکتیں ہوگئیں

سکھر (پی این آئی) سکھر میں بس ٹرمینل کے قریب ایل پی جی کی دکان پر سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ۔

 

 

 

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 روز قبل ہونے والے سلنڈر دھماکے کے دواور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت بچہ شہریار، اظہار بھیو، جمیل، نعیم، لیاقت جمالی، امجد عرف پپو چنو کے نام سے ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ 4 روز قبل دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close