لاہور (پی این آئی) پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نے بچت کا نیا فارمولا ڈھونڈتے ہوئے موٹر سائیکلوں میں خطر ناک ایل پی جی کٹ لگوانا شروع کر دی ہے۔۔۔۔ موٹر سائیکل سوار شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سے بہت اچھی ایوریج مل رہی ہے، ایک لیٹر پیٹرول سے 40/45 کلو میٹر کا سفر کرنے والی موٹر سائیکل ایک کلو ایل پی جی سے 100 کلو میٹر تک چل جاتی ہے۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی مانگ بڑھتے ہی کٹ کی قیمت بھی بڑھ گئی، ایل پی جی کی موٹر سائیکل میں لگنے والی کٹ کی قیمت 4500 سے بڑھ کر 6 ہزار ہوگئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں