اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی عدالت میں غیرشرعی نکاح کیس میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت پیشی کے معاملہ میں اہم خبر آ گئی۔ اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ آج صبح چیرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہیں کریں گے۔
عمران خان کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے سول جج قدرت اللہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کے سنگین خدشات کے سبب غیر شرعی نکاح کیس میں پیش کرنے کے لئے عمران خان کو جیل سے نہیں نکالا جا سکتا۔ پنجاب میں خراب انجیکشن سے بینائی متاثر ہونےکے مریض 68 ہوگئے اسلام آباد میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نےچیرمین پی ٹی آئی کو پیر 25 ستمبر کی صبح عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے معزز جج کے نام اپنے مراسلہ میں بتایا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی سائفرکیس میں اٹک جیل میں زیر حراست ہیں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں چیرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل کررہے۔ چیرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے خالی نہ ہوگا۔ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے۔ نوازشریف کی واپسی پر گرفتاری کا خدشہ، قانونی ٹیم حفاظتی ضمانت دائرکرےگی سپرٹنڈنٹ اٹک جیل نے اپنے مراسلہ مین جج سے استدعا کی ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت پیشی سے استثنا دیاجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں