لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف کی گرفتاری کےخدشہ کے پیش نظر مسلم لیگ نون کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی۔ نوازشریف کی واپسی سے ہفتہ قبل نواز شریف کے وکلا ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔
مسلم لیگ نون کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق حفاظتی ضمانت کیلئے متفرق درخواست دائر کی جائے گی،حفاظتی ضمانت سے اگلے روز مسلم لیگ نون کے قائد خود سرینڈر کردیں گے۔سرینڈر کرنے کی صورت میں انہیں جیل جانا ہوگا۔مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم عدالت کو یقین دلائے گی کہ نواز شریف واپس آکر قانون کا سامنا کرینگے۔اور اپنی پاناما کیس میں سنائی گئی سزا کے خاتمہ کے لئےاپیل کا حق استعمال کرینگے۔مسلم لیگ نون کے ذرائع کے مطابق اس قانونی حکمت عملی کا مقصد نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے استقبال کی سرگرمیوں کے دوران نواز شریف کی گرفتاری کے خطرہ کی پیش بینی کرنا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں