گوجرانوالہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کئی سال جیل سے باہر نہیں آئیں گے۔
گوجرانوالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کی دھرتی نواز شریف کی ہے، وہ ڈٹ کر کھڑے تھے ہتھکڑی زیور کی طرح پہنی تھی۔عطا تارڑ نے کہا کہ جہلم کے چودھری نے چودھریوں کی ناک کٹوا دی، یہ اندھے بہروں کا ٹولہ ہے جنہیں صحیح غلط کی تمیز نہیں، یہ جیل میں اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 21 اکتوبر کی تاریخ اٹل ہے اس میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا، اپنی پارٹی سے بھی کہتا ہوں کہ پارٹی میں احتساب کریں۔نظر رکھیں کون اکیلا آتا ہے کون قافلے لے کر دوہرا معیار نہیں چلے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں