فواد چوہدری کے خلاف اہم ترین کیس کے فیصلے کی گھڑی آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے،فواد چوہدری کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سیشن کورٹ اور الیکشن کمیشن 2فورمز پر میرے خلاف ایک ہی الزام میں 2کارروائیاں چل رہی ہیں،

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ ایک الزام میں ایک ہی فورم پر کارروائی چل سکتی ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے،فواد چوہدری کی طرف سے 20جون کو دائر کی گئی درخواست پر 7جولائی کو فیصلہ محفوظ ہوا تھا، جو پیر 25ستمبر کو سنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close