نواز شریف کی واپسی سے کون پریشان ہے؟ مریم نواز نے اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، تفصیلاتت کے مطابق اتوار کو مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس ہوا، مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی،

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی امیدوں پر نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں، نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آرہے ہیں، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے،اجلاس میں شرکا نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close