یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (پی این آئی) نگران وزیر صنعت و تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔

 

 

 

 

شہرقائد میں کاروباری برادری سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول سمیت تمام اشیامہنگی ہوئیں،اب انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، غیر قانونی طور طریقے سے ڈالر باہر بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی، یہ نہیں ہو سکتا کہ 17 ڈالر کی گیس خرید کر 4 ڈالر میں دیں۔نگران وزیر صنعت نے کہا کہ ایس آئی ایف سی میں سعودی عرب اور یو اے ای سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں