عمران خان مفاہمت چاہتے ہیں، سابق وفاقی وزیر کا بڑا دعویٰ

اسلام آ باد (پی این آئی ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے۔

 

 

محمد علی نے کہا کہ میری ملاقاتوں کا ایجنڈا وہی ہے جو عوام کی خواہش ہے، میں اس وقت جہاں بھی جاتا ہوں، وہاں عوام کی پریشانی دیکھتا ہوں، عوام کی خواہش دیکھتا ہوں تو پتا چلتا ہے کہ عوام یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں ٹکرا وکی کیفیت کم ہو اور عوام سمجھتے ہیں کہ ان کی مشکلات میں بھی اس ٹکرا کی کیفیت میں کمی سے ہی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں میں نے جتنی بھی ملاقاتیں کی ہیں، ان ملاقاتوں میں صدر مملکت، پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے دیگر رہنماں کے ساتھ ہوئی ہیں، تو اس سے اس چیز کا احساس ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ٹکرائو بلکل نہیں چاہتی، وہ مصالحت چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت سوچ موجود ہے جس کے نتیجے میں مجھے امید ہے وہ راستے نکلیں گے جو ملک کو اس وقت درپیش مسائل سے نکالیں گے۔ محمد علی درانی نے کہا کہ وہ رہنما کہتے ہیں ہم تو وہ لوگ ہیں جو سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہیں لیکن جن لوگوں کی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات ہوئی ان کے مطابق عمران خان سمیت ہر ایک سے ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر ایشو پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ نہیں چاہیں گے کہ کسی کو لکیر مار کر باہر نکال دیا جائے، عمران خان یہ بھی نہیں چاہیں گے کہ کو مائنس ون کیا جائے، یہ ظاہر ہے کوئی بھی جماعت ایسا نہیں چاہے گی۔ محمد علی درانی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والوں نے جو مجھے بتایا ہے، اسے مجھے ان کا ذہن یہی لگا ہے کہ وہ یہ سب چاہتے ہیں، عمران خان ایسے مفاہمت چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں ملک اور جمہوریت آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت یہ سمجھتی ہے کہ ٹکرا والے جو لوگ تھے وہ تو چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close