اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کی پاکستان کیلئے 27 سالہ جدوجہد ہے، اُنہیں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ہمارے بھائی کے ساتھ عدالت میں کیا ہو گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔۔۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہو گی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔۔۔۔رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں