کراچی (آئی این پی) نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اس کا فائدہ عوام کو منتقل ہوگا۔نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا توپیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔
میڈیا ہاؤسز کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جو ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہیں دے گا اس کو اشتہارات نہیں دئیے جائیں گے۔حکومتی کریک ڈاؤن سے متعلق انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوروں سے 8 ارب کی ریکوری کی گئی۔نگراں وزیراطلاعات نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ غریب کا بیٹا ہوں سبزی اور فروٹ خود خریدتا ہوں تو مہنگائی کا احساس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں