پیپلزپارٹی پنجاب میں قدم جمانے لگی، بڑی سیاسی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور (پی این آئی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری پارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرنے کے لیے بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں،اس سے سلسلےمیں مختلف سیاسی شخصیات ان سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

 

 

 

بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری سےملاقات کی کرنیوالوں میں اوکاڑہ سے سابق ایڈوائزر ٹو سی ایم میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن اتاشی ڈاکٹر مشتاق احمد شامل ہیں۔ تمام سیاسی شخصیات نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر حسین بخاری، صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، چیف کوآرڈی نیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین، سید عرفان گردیزی، سابق ایم پی اے شازیہ عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close