ن لیگی نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی آواز اٹھادی، کیپٹن صفدرکی نگران وزیراعظم کودرخواست

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے الیکشن سے قبل دھاندلی کی آواز اٹھادی، اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑانے پرنگران وزیراعظم کو ملاقات کیلئے درخواست بھجوا دی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کاکہناتھا پی اینڈ ڈبلیو ڈی کے من پسند افسران تعینات کر کے حلقوں میں دھاندلی کی جا رہی ہے،وزیراعظم سے ملک بھرمیں ٹرانسفر پوسٹنگ بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کوہوا میں اڑایا جا رہا ہے، آئندہ ہفتینگران وزیراعظم سے ملاقات کے لیےوقت مانگا ہے،ملاقات میں حقائق سے پر دہ اٹھاوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close