اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال کو مفاد عامہ کیلیے اردو میں ٹوئٹ کرنے کا کہہ دیا۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ راشد لنگڑیال پلیز ٹوئٹ اردو میں کریں تاکہ عام شہری کو یہ پتہ لگے کہ وہ کہاں کہاں کے بجلی چوروں کا بوجھ اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی اس کاوش کی کامیابی کیلیے ضروری ہے کہ عام شہری کو معلوم ہو، عوام کو بجلی چوروں کی شناخت ہونی چاہیے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بجلی کی چوری سارے ملک میں ہو رہی ہے اور عملہ اس میں شامل ہے، اللہ اس جہاد میں آپ کی مدد اور نصرت فرمائے۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کو بیرونی دشمنوں سے کہیں زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے، توانائی کے چور بے نقاب ہونے چاہئیں۔ بجلی، گیس اور ٹیکس چور قومی مجرم ہیں، جن سے نجات غربت اور مہنگائی سے نجات ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں