کراچی(پی این آئی) نگران حکومت نے نواز شریف کی وطن واپسی سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے پاس قانون سازی کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن پر اعتراض کرنے والے عدالت جاسکتے ہیں، مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، انتخابی مہم کےلیے سیاسی جماعتوں کو 54 دن کا وقت ملنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا اس ملک میں مارشل لا نہیں اس ملک میں آئین ہے میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں طلبہ تنظیمیں جمہوریت کی پہلی سیڑھی ہیں۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ مارشل لا دور میں طلبہ تنظیموں پر پابندی لگی ہے اس سے منفی سرگرمیاں بڑھی ہیں، اگر قاضی فائز عیسیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے تو بہت اچھی بات ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں